اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اخبار القدس العربی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر موجود افراد کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی ہے۔
مصر کی وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے بھی کہا ہے کہ قاہرہ کے الطوابق علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ خالد مجاہد نے مزید تفصیلات اور حملے میں ملوث افراد کی جانب اشارہ نہیں کیا ہے۔ حالیہ مہینوں کے دوران قاہرہ اور ملک کے دوسرے صوبوں میں بارہا بم دھماکے ہوچکے ہیں۔ جن کے نتیجے میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲